کرکٹر محمد حفیظ کا سامان چوری

110

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کے امریکا سے وطن واپسی کے سفر میں قیمتی سامان چوری ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ امریکا سے لاہور کی اماراتی فلائٹ میں ان کا قیمتی سامان چوری ہوگیا، لاہور پہنچنے پر اپنا سامان حاصل کیا تو میرے سوٹ کیس کو نقصان پہنچا ہوا تھا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ میرے بیگ سے میرا قیمتی سامان اور تحائف چوری ہوگئے ہیں۔

 محمد حفیظ نے یہ بھی کہا کہ میں نے  لاہور ایئرپورٹ پر شکایت درج کراودی ہے، اب تک مجھے میرے سامان کے حوالے سے کوئی جواب نہیں ملا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ