ٹیرن کیس دوبارہ کھلنے پر پی ٹی آئی میں تشویش

133

پی ٹی آئی نے ایک سال بعد ٹیریان کیس نئے سرے سے سماعت کےلیے مقرر کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نئے سرے سے سماعت کےلیے کیس مقرر کرنا بانی پی ٹی آئی کو ناحق جیل میں رکھنے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ، سائفر اور القادر ٹرسٹ کے بعد ایک اور مقدمے سے امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق ججز پر دباؤ کے انکشاف کے بعد کارروائی آگے بڑھانے کا کوئی قانونی و اخلاقی جواز باقی نہیں رہا۔

انکا کہنا تھا کہ عدت اور ٹیریان جیسے مقدمات کا اندراج اخلاقی پستی کی علامت ہے، ٹیریان کیس کا مدعی آج تک نامعلوم ہے۔ ریاستی وکلاء کی خصوصی سرپرستی حاصل ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ نیا بینچ تشکیل دے کر ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی کے خلاف اپنا تعصب عیاں کیا گیا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ