ایسا شخص آکسفورڈ کا چانسلر کیسے بن سکتا ہے؟

104

برطانوی اخبار کے مطابق کہ بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی تعلیم پر پابندی لگانے والے طالبان کی حمایت کی۔ بانی پی ٹی آئی نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا اور اسے دہشت گرد کہنے سے انکاری ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق کیا طالبان کو دوست کہنے والا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑسکتا ہے؟

برطانوی اخبار کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے خواتین کے لباس کو زیادتی کی وجہ قرار دیا تھا۔

برطانوی اخبار نے بانی پی ٹی آئی کو اینڈریو ٹیٹ سے تشبیہ دے دی۔ برطانوی اخبار کے مطابق اینڈریو ٹیٹ سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو خواتین سے متعلق متنازع بیانات دیتا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی مدت ایک دہائی کے لیے ہوتی ہے۔ آکسفورڈ کے چانسلر کو پورے سال خود کو دستیاب رکھنا ہوتا ہے۔

اخبار کے مطابق  بانی پی ٹی آئی کو 14 سال سزا ہوچکی وہ جیل میں ہیں، دستیاب کیسے ہوں گے؟

برطانوی اخبار کے مطابق بانی پی ٹی آئی ایغور مسلمانوں کیساتھ مبینہ ناروا سلوک پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی تعریفیں بھی کرتے رہے ہیں۔

اخبار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے آزادی اظہار سے متعلق متنازع بیانات یونیورسٹی روایات کیخلاف ہے۔

اس نے یہ بھی لکھا کہ بانی پی ٹی آئی طالبان کے لڑکیوں کی تعلیم کی مخالفت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، ان کی بطور چانسلر نامزدگی آکسفورڈ کی خواتین کی توہین ہے۔

مزید خبریں

بہاولپور(عبدالقدوس): بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میںبہاولپو سفاکیت کی انتہاء ، باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو شادی/ رخصتی سے ایک دن پہلے ...

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

آپ کی راۓ