نیکٹا: دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کیوں نہیں کر رہا

751

وزیر داخلہ احسن اقبال نے نیکٹا کا دورہ کیا، اس موقع پر نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا احسان غنی نے انسداد دہشت گردی کے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ کا یہ نیکٹا کا پہلا دورہ تھا، انہوں نے اس موقع پر ہدایت دی کہ نیکٹا دہشت گردی کے خلاف منصوبے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

انہوں نے نیکٹا کو تمام صوبوں اور اداروں کے ساتھ مل کر مربوط حکمت عملی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو انتہا پسندی کی سوچ سے بچانے کے لیے ٹھوس بیانیہ بنانے کی ضرورت ہے، عطیات کی وصولی کے حوالے سے فوری قانونی ضابطہ کار مرتب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےپاکستان کو آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے امن کاگہوارہ بنانا ہے، ہمارامشن دہشتگ ردی کیخلاف جنگ جیتنا اور امن قائم کرنا ہے۔

احسن اقبال کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ معیشت کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، والدین اپنے بچوں کی، محلہ دار اپنے ہمسائیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ