پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے.

3

Go back

Your message has been sent

Warning
Warning
Warning
Warning

Warning.

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام حاصل کرنے کے بعد اب ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق جاری معاشی اصلاحات کے باعث نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ عالمی سطح پر بھی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، اور ملکی معیشت اب قرضوں پر انحصار کے بجائے برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے امریکی اخبار یو ایس ٹوڈے کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ چکی ہے، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے چودہ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پرائمری بجٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کا حصول ایک بڑی پیش رفت ہے۔ شرحِ مبادلہ میں استحکام سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، تاہم 2.7 فیصد معاشی نمو مثبت ہونے کے باوجود ناکافی ہے، اسی لیے ٹیکس، توانائی اور سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

وزیرِ خزانہ کے مطابق آئی ٹی برآمدات چار ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں اور آئندہ پانچ برسوں میں ان کے دوگنا ہونے کی توقع ہے۔ نجکاری اور ٹیرف اصلاحات سے عالمی منڈی میں پاکستان کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ عالمی بینک کے جائزے کے مطابق پاکستان میں ایسٹ ایشیا طرز کی معاشی پیش رفت کے امکانات موجود ہیں۔

محمد اورنگزیب نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کی تعلیم اور لیبر فورس میں شمولیت ناگزیر ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت، معدنیات اور ڈیجیٹل معیشت میں وسیع سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، بلوچستان کا ٹیتھیان کاپر بیلٹ عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے، اور ڈیٹا سینٹرز، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیجیٹل سروسز میں نمایاں صلاحیت پائی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ملک بحران سے نکل کر مواقع پر مبنی معیشت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ امریکی اخبار نے اس حوالے سے پاکستان پر ایک خصوصی رپورٹ بھی شائع کی ہے۔

مزید خبریں

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع، شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات ک...

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا ۔ میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 3...

اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے پاک بھارت کشیدگی اور مئی 2025 میں ہونے والی فوجی کارروائیوں پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بھارت کے یکطرفہ اقدام...

دہلی: بھارتی پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے ساحلی علاقے بانڈی میں دہشت گردی کے واقعے کے مجرم کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد سے تھا...

آپ کی راۓ