چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو پیغام

129

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے پیغام ہے کہ انتہا پسندی چھوڑ دو، یہ پی ٹی آئی اور ان کے کارکنوں کے لیے بہتر ہوگا۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتےہوئے  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف شدت پسندی کی سیاست چھوڑ دے اس سے ملکی سیاست پر اچھا اثر پڑے گا، انتہا پسندی کی سیاست کی جائے تو جواب میں سختی پر شکایت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر کی گرفتاری اور کیس پر قومی اداروں پر حملہ کریں گے تو ایکشن پر شکایت نہ کریں، پیپلز پارٹی یعنی ہم اگر یہ قدم اٹھاتے تو پتہ نہیں ہمارے ساتھ کیا حشر کیا جاتا، ان کے ساتھ تو زیادہ کچھ بھی نہیں ہو رہا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ