باسٹھ تریسٹھ میں ضیاء الحق کی ڈالی ہوئی شقوں کا خاتمہ چاہتے ہیں: خورشید شاہ

777

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ

پیپلزپارٹی اس آرٹیکل میں ضیاالحق کی ڈالی گئی شقوں کا خاتمہ چاہتی ہے۔حکومت نواز شریف کو بچانے کے لیے ترمیم چاہتی ہے، پیپلزپارٹی کسی شخصیت کو بچانے کے لیے ایسا نہیں کرے گی۔

خورشید شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جب 62،63میں ترمیم سے کسی کو بچانا مقصود ہوتو سوالیہ نشان بن جاتاہے،ایسی صورت میں کوئی بھی ترمیم کورٹ میں چیلنج کردی جاتی ہے۔ اس وقت ہم آئین میں ایسی ترمیم کےحامی نہیں جس سے لگے کسی کو بچایا جارہاہے۔حکومت کو چاہیےعدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے 62،63میں ترمیم کی بات کی تواس وقت ایسی کوئی بات نہیں تھی،ہم تو اس وقت ذوالفقار علی بھٹوکا آئین بحال کرنا چاہتے تھے،ہم تو 62،63میں ضیا الحق کی ڈالی گئی شقوں کا خاتمہ چاہتے تھے

مزید خبریں

آپ کی راۓ