لکی مروت میں دہشتگردوں کا بس پر حملہ، 1 شخص جانبحق

101

لکی مروت میں دہشت گردوں نے نجی فیکٹری کی بس کو نشانہ بنا کر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ناورخیل موڑ کے قریب پیش آیا جہاں نجی سیمنٹ فیکٹری کی بس پر آئی ای ڈی کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ