پاکستان نے وینزویلا میں امریکی کاروائی پے افسوس کیا ہے

102

 

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب

عثمان جدون نے سلامتی کونسل میں کہا کہ یکطرفہ فوجی کارروائی اقوام متحدہ کے چارٹر اور ریاستی خود مختاری استثنیٰ کے نظریے کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

انکا مزید کہنا ہے کہ ایسے اقدامات آنے والے چند برسوں تک غیر متوقع اور بے قابو نتائج کا سبب بن سکتے ہیں۔

قائم مقام مندوب نے مزید کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا منشور پابند بناتا ہے کہ ممالک دوسری ریاست کے خلاف طاقت کے استعمال یا دھمکی سے باز رہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اس طرح کے اقدامات خطرناک نظیر قائم کرتے ہیں، اس طرح کے اقدامات عالمی قانونی ڈھانچے کی بنیادوں کو کمزور کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

عثمان جدون نے مزید کہاہے کہ اس نازک مرحلے پر آگے بڑھنے کا ایک ہی راستہ ہے جو کہ مکالمہ اور سفارت کاری ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ