خودکش دھماکہ : ہلاکتیں چھ ہو گئیں

14

ڈیرہ اسماعیل خان میں قریشی موڑ کے قریب امن کمیٹی کے رکن نور عالم محسود کے گھر ہونے والے خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق دھماکے میں 7 افراد زخمی ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ خودکش دھماکا نور عالم محسود کے بھتیجے کی شادی کی تقریب کے دوران ہوا تھا، جس کے باعث خوشی کا موقع غم میں بدل گیا۔

ادھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ڈی آئی خان میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور اس افسوسناک واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ