متحدہ عرب امارات نے ایران پے ممکنہ امریکی حملے میں تعاون سے انکار کر دیا

59

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ امریکی فوجی کارروائی کے لیے اپنی سرزمین، فضائی حدود یا سمندری پانیوں کے استعمال کی اجازت نہیں دے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی فوجی آپریشن کی صورت میں لاجسٹیکل سپورٹ یا دیگر فوجی سہولتیں فراہم نہیں کی جائیں گی۔ بیان میں زور دیا گیا کہ خطے میں موجودہ کشیدہ صورتحال کا حل صرف کشیدگی میں کمی، مذاکرات، بین الاقوامی قوانین کی پابندی اور ریاستوں کی خودمختاری کے احترام میں ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی بحری بیڑا یو ایس ایس ابراہم لنکن خلیجی پانیوں میں پہنچ چکا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس بیڑے کو ممکنہ طور پر ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر اس سے قبل خطے میں بحری آرمیڈا بھیجنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ امریکا ایران کی صورتحال پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ اس کی نظریں ہدف پر مرکوز ہیں اور اگلے اقدامات کے لیے صرف روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کے اشارے کا انتظار کیا جا رہا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ