امریکہ اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدہ ہو گیا

13

واشنگٹن: امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر عائد ٹیرف میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے تحت امریکا نے بھارت پر لگایا گیا باہمی ٹیرف 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری روکنے اور امریکا و وینیزویلا سے تیل کی خرید میں اضافے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی کی درخواست پر اور ان کے ساتھ دوستی و احترام کے پیش نظر یہ معاہدہ ممکن ہوا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ نریندر مودی نے امریکا سے 500 ارب ڈالر سے زائد کی توانائی، ٹیکنالوجی، زرعی اور دیگر مصنوعات خریدنے کا عہد بھی کیا ہے۔

ادھر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یورپ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدوں کے ذریعے بالواسطہ طور پر اپنی جنگی ضروریات کو فنڈ کر رہا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ