لاہوربسنت فیسٹیول پے سخت سیکیورٹی

100

لاہور میں بسنت کے موقع پر پولیس نے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جبکہ شہر میں بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اور مختلف علاقوں میں پتنگ بازی اور دیگر سرگرمیاں جاری ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق بسنت کے دوران مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پولیس نے شہر کو مختلف سیکیورٹی زونز میں تقسیم کرتے ہوئے ریڈ زون میں 104، یلو زون میں 92 اور گرین زون میں 72 ناکے قائم کیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق روف ٹاپس، اوور ہیڈ برجز، انڈر پاسز کے علاوہ شہر کے اہم انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس پر بھی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ادھر ٹریفک پولیس کے 1300 افسران اور اہلکار بھی شہر بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کے لیے ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

دریں اثنا سیفٹی راڈ کا استعمال نہ کرنے پر 44 موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ