بسنت کی تقریبات کا وقت بڑھا دیا: وزیراعلی پنجاب

3

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کی تقریبات کا وقت بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بسنت کی سرگرمیاں کل صبح 5 بجے تک جاری رہیں گی۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بسنت کی تقریبات کے وقت میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے اور یہ فیصلہ لاہور کے عوام کے لیے ایک انعام ہے جنہوں نے بسنت کو بھرپور نظم و ضبط اور ذمہ داری کے ساتھ منایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور کے شہریوں نے تمام حفاظتی ایس او پیز کی مکمل پابندی کی، جس پر وہ قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جشن محفوظ انداز میں جاری رکھیں، بجلی کی تاروں سے دور رہیں، اپنی چھتوں کو محفوظ بنائیں اور حکومت کی جانب سے جاری تمام ہدایات پر عمل کریں۔

مریم نواز نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے بسنت کی تقریبات پُرامن اور محفوظ ماحول میں جاری ہیں اور حکومت پنجاب عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دے رہی ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ