مورگن نے استعفی دے دیا

2

لندن: برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے چیف آف اسٹاف مورگن میسکوینی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبر پارٹی کے متعدد اراکینِ پارلیمنٹ کی جانب سے پیٹر مینڈلسن کو امریکا میں برطانیہ کا سفیر مقرر کیے جانے پر شدید تنقید کی جا رہی تھی، جس کا دباؤ مورگن میسکوینی پر بڑھتا چلا گیا اور بالآخر انہوں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

مورگن میسکوینی نے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹر مینڈلسن کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی ایک غلط فیصلہ تھا، جس سے نہ صرف ملک بلکہ پارٹی اور سیاست پر عوامی اعتماد کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس استعفے کو لیبر حکومت کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ سفارتی تعیناتیوں پر حکومتی پالیسی بھی ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گئی ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ