نیپال کرکٹ ٹیم کی تعریفیں شروع یووراج سنگھ کا ٹویٹ

2

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں انگلینڈ کے خلاف نیپال کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے عالمی کرکٹ کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو محض 4 رنز سے شکست دی، تاہم نیپال کی ٹیم نے پوری دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا قائل کر لیا۔

ایونٹ کے ابتدائی میچز میں ایسوسی ایٹ ٹیموں کی جانب سے ٹیسٹ پلیئنگ ممالک کو سخت چیلنج دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس میچ میں بھی نیپال کی ٹیم انگلینڈ کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم ثابت نہیں ہوئی اور آخری اوور تک مقابلہ زندہ رکھا۔

میچ کے بعد سابق بھارتی اسٹار یووراج سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نیپال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیپال اب دنیا کی بہترین ایسوسی ایٹ ٹیموں میں شمار ہونے کی مکمل اہل ہے، اور اس طرح کی کارکردگیاں عالمی کرکٹ کو مزید دلچسپ بناتی ہیں۔

کرکٹ مبصرین کے مطابق نیپال کی اس جرات مندانہ پرفارمنس نے نہ صرف انگلینڈ کو مشکلات میں ڈالا بلکہ ایسوسی ایٹ ٹیموں کے بڑھتے ہوئے معیار پر بھی مہرِ تصدیق ثبت کر دی ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ