صحافی پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق

113

بسنت کی تقریبات کے دوران لاہور میں ایک افسوسناک حادثے میں سنو نیوز سے وابستہ سپورٹس رپورٹر زین ملک چھت سے گر کر جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق زین ملک کا تعلق لاہور کے علاقے ساندہ سے تھا۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ بسنت کے موقع پر ایک مکان کی چوتھی منزل پر موجود تھے کہ اچانک توازن برقرار نہ رکھ سکے اور نیچے گر گئے۔

حادثے کے فوراً بعد انہیں شدید زخمی حالت میں میاں منشی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں بتایا گیا ہے کہ زین ملک کی موت اونچائی سے گرنے کے نتیجے میں سر پر لگنے والی مہلک چوٹ کے باعث واقع ہوئی۔

مرحوم کی ناگہانی موت پر صحافتی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ