سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی

131

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے فوری ملاقات کی اجازت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکومت کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات سے متعلق فیصلہ بھی کل کیا جائے گا۔ عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دینے کا حکم دیا جبکہ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست غیر مؤثر قرار دے کر خارج کر دی

مزید خبریں

آپ کی راۓ