فوج کوچار اضلاع کی فوج کہنا افسوسناک

1

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کے پاک فوج سے متعلق بیان کو غیر ذمے دارانہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو “چار اضلاع کی فوج” کہنا افسوسناک ہے، حالانکہ ہر باشعور شخص جانتا ہے کہ پاک فوج پورے ملک کی نمائندہ اور قومی ادارہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں پاک فوج کے 3141 اہلکار شہید ہوئے، جن میں 2021 سے فروری 2026 تک 170 افسران، 212 جے سی اوز اور 2759 جوان شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مختلف صوبوں میں قربانیاں دی گئی ہیں اور شہداء کا تعلق کسی ایک علاقے سے نہیں ہوتا۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ قومی نوعیت کا ہے، اس منصب پر بیٹھ کر غیر محتاط بیانات دینا مناسب نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ ملک اور قوم کی جنگ ہے، کسی مخصوص ضلع یا صوبے کی نہیں، جبکہ شہداء قوم کی ریڈ لائن ہیں اور ان کی قربانیاں سب کے لیے قابلِ احترام ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ