
سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی اقتدار سے بیدخلی کے بعد بنگلادیش میں پہلے عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ ملک بھر کے 299 حلقوں میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 30 منٹ پر پولنگ شروع ہوئی جو سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ تک جاری رہے گی۔
انتخابات میں بی این پی اور جماعت اسلامی کی زیر قیادت اتحاد کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
ادھر بنگلادیشی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا کے ضلع گوپال گنج میں ایک پولنگ اسٹیشن پر دستی بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں