حکومت کا عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کافیصلہ

57

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے پیش نظر انہیں جیل سے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق عمران خان کو اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے اور ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے پاکستان تحریکِ انصاف سے مطالبہ کیا کہ بے بنیاد پروپیگنڈا اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے اور اس معاملے پر قومی سنجیدگی اور برداشت کا مظاہرہ کیا جائے

مزید خبریں

آپ کی راۓ