عوام کو رمضان سے پہلے بڑا جھٹکا

1

اسلام آباد: حکومت نے رمضان المبارک سے ایک ہفتہ قبل عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا دیتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 258.17 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل 275.70 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

یہ اضافہ اوگرا کی سفارشات پر حکومت کے پندرہ روزہ جائزے کے بعد کیا گیا۔ ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ، زراعت اور بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافے کا خدشہ ہے، جس کے باعث اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو سکتی ہیں اور رمضان سے قبل عوامی مشکلات میں اضافہ متوقع ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ