پی ٹی آئی 9 فروری سے آگاہ تھی

106

پارٹی ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف نے بانی چیئرمین کی آنکھوں کے مسئلے سے متعلق بشری بی بی کا پیغام قیادت تک پہنچایا۔ بتایا گیا ہے کہ بیرسٹر سیف کا بشریٰ بی بی سے رابطہ ہوا تھا اور انہیں بانی چیئرمین کی تکلیف کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پیغام کو پارٹی قیادت کی جانب سے زیادہ اہمیت نہیں دی گئی، تاہم بیرسٹر سیف نے بشریٰ بی بی کے دیگر پیغامات بھی پارٹی رہنماؤں تک پہنچائے۔

پارٹی کے بعض رہنما بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معاملے پر جارحانہ مؤقف اختیار کرنے پر ناخوش بتائے جاتے ہیں۔

اس حوالے سے جیو نیوز نےبیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف سے مؤقف لینے کی کوشش کی، تاہم دونوں رہنماؤں نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا

مزید خبریں

آپ کی راۓ