بانی پی ٹی آئی رہائی فورس بنانے کا اعلان

13

اسلام آباد: سہیل آفریدی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہیں عمران خان کی جانب سے اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور وہ “بانیٔ پی ٹی آئی رہائی فورس” بنانے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فورس پُرامن جدوجہد کرے گی اور اس کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے گی، جبکہ عید کے فوراً بعد پشاور میں ارکان سے حلف لیا جائے گا۔ ان کے مطابق فورس کا باقاعدہ چین آف کمانڈ ہوگا اور بانیٔ پی ٹی آئی جسے ذمہ داری دیں گے وہی کمان سنبھالے گا۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ جدوجہد جمہوریت، آئین کی بالادستی اور آزاد میڈیا کے لیے ہوگی، جبکہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا اور ذاتی معالجین تک رسائی بھی نہیں دی جا رہی

مزید خبریں

آپ کی راۓ