پاکستانی ٹیم نے 2028 کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا

17

پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2028 کے لیے براہِ راست جگہ حاصل کر لی۔

آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق 2026 کے مقابلوں کے دوسرے مرحلے تک پہنچنے والی 8 ٹیمیں اگلے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں خودکار طور پر شریک ہوں گی۔

2028 کا عالمی کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا۔ میزبان آسٹریلیا پہلے مرحلے میں باہر ہونے کے باوجود میزبان ہونے کی بنیاد پر شامل ہوگا۔

براہِ راست جگہ بنانے والی ٹیموں میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، زمبابوے، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق 9 مارچ تک درجہ بندی کی بنیاد پر مزید 3 ٹیمیں شامل ہوں گی جبکہ باقی 8 ٹیموں کا فیصلہ علاقائی مقابلوں کے ذریعے ہوگا۔ مجموعی طور پر 20 ٹیمیں عالمی کپ میں حصہ لیں گی

مزید خبریں

آپ کی راۓ