کونسل کا طلبہ کی وفات پے افسوس کا اظہار

23

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی 22 سالہ آخری سال کی طالبہ کی افسوسناک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی ہے

کونسل نے واقعے کی سنگینی کے پیشِ نظر کالج انتظامیہ سے سات روز میں مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں، جن میں واقعے کی تاریخ، وقت اور حالات، تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل، ابتدائی نتائج، طلبہ کی ذہنی صحت کے لیے رہنمائی کی سہولیات اور طالبات کی رہائش گاہ میں کیے گئے حفاظتی انتظامات شامل ہیں۔

کونسل کا کہنا ہے کہ طبی شعبے کے طلبہ ملک کے مستقبل کا قیمتی سرمایہ ہیں، اس لیے ایسے واقعات کی روک تھام اور طلبہ کی فلاح و تحفظ کو یقینی بنانا نہایت ضروری ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ