بہاولپور کے نوجوان نے کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

122

بہاولپور کے 24 سالہ محمد اکرم نے قومی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائیرز میں صرف 13 گیندوں پر ففٹی مکمل کر کے پاکستان کے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی نصف سنچری بنانے والے بیٹر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

حیدرآباد کے خلاف میچ میں محمد اکرم نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ عمران نذیر کے پاس تھا جنہوں نے 2005 میں 14 گیندوں پر ففٹی اسکور کی تھی۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز لاہور میں جاری ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ