پاکستانی ٹیم کب بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

2

ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی مینز کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔ قومی ٹیم 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

پاکستانی ٹیم 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جبکہ پہلا میچ 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا 15 مارچ کو شیڈول ہے۔ سیریز کے تمام میچز شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

یہ جولائی 2025 کے بعد پاکستان کا بنگلادیش کا دوسرا دورہ ہوگا۔ گزشتہ برس کی ٹی20 سیریز میں میزبان ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سے قبل مئی اور جون 2025 میں بنگلادیشی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں قومی ٹیم نے سلمان علی آغا کی قیادت میں سیریز 3-0 سے اپنے نام کی تھی

مزید خبریں

آپ کی راۓ