
اسلام آباد: دہشت گردی کی پے در پے وارداتوں کے بعد پاکستان نے افغانستان میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کی ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی کارروائی میں خوارج اور دہشت گردوں کے 7 کیمپ اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی مسجد، باجوڑ اور بنوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں افغانستان میں موجود قیادت اور ہینڈلرز کی ایماء پر کی گئیں، جس کے حتمی شواہد پاکستان کے پاس موجود ہیں۔
وزارت اطلاعات نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال بند کیا جائے اور دوحا معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ عالمی برادری سے بھی کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے