ایران کی یونیورسٹی میں حکومت مخالف مظاہرے پھرشروع

13

ایران کی مختلف جامعات میں طلبہ نے حکومت مخالف مظاہرے کیے ہیں، جو گزشتہ ماہ حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد پہلی بار اس پیمانے پر دیکھنے میں آئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے تہران میں واقع شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کیمپس میں مظاہرین کی ریلی کی ویڈیوز کی تصدیق کی ہے۔ بعد ازاں مظاہرین اور حکومتی حامیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

تہران کی ایک اور جامعہ میں دھرنا دیا گیا جبکہ شمال مشرقی علاقے میں بھی احتجاجی ریلی کی اطلاعات ہیں۔ طلبہ جنوری کے عوامی احتجاج میں ہلاک ہونے والے ہزاروں افراد کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے تھے

مزید خبریں

آپ کی راۓ