
جنوبی کوریا کے سابق صدر Yoon Suk-yeol کو بغاوت کی منصوبہ بندی کا مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ 2024 میں مختصر مدت کے لیے مارشل لا نافذ کرنے کے معاملے پر سنایا گیا۔
عدالت میں سماعت کے دوران جج Ji Gwi-yeon نے ریمارکس دیے کہ مارشل لا کے نفاذ سے معاشرے کو بھاری نقصان پہنچا اور اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ ملزم نے اپنے اقدام پر کسی قسم کی ندامت ظاہر کی ہو۔
عدالتی فیصلے کے بعد جنوبی کوریا کی سیاست میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے اور مبصرین اسے ملک کی حالیہ تاریخ کا اہم موڑ قرار دے رہے ہیں