عمران خان کی ہسپتال منتقلی

100

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کے لیے پمز اسپتال میں اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹرل انجیکشن کی دوسری خوراک دے دی گئی۔ 74 سالہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے علاج کے لیے پمز منتقل کیا گیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے مطابق کارڈیالوجسٹ نے ایکوکارڈیوگرافی اور ای سی جی کیا جو نارمل رہا، جبکہ دورانِ قیام اور پروسیجر کے بعد ان کے وائٹل سائنز مستحکم رہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر ماہر اوفتھلمولوجسٹ اور وائٹریو ریٹینل سرجن کی نگرانی میں مکمل کیا گیا، جس کے بعد ضروری ہدایات اور فالو اپ مشوروں کے ساتھ انہیں ڈسچارج کر دیا گیا

مزید خبریں

آپ کی راۓ