
برطانیہ کے شہر نوٹنگھم میں 29 سالہ کاروباری خاتون صوفی ڈاؤننگ اس وقت حیران رہ گئیں جب ایک کافی شاپ کے گفٹ کارڈ کی رسید پر اُن کے بیلنس میں 63 کوآڈریلن پاؤنڈ ظاہر ہو گئے۔
نوٹنگھم پوسٹ کے مطابق صوفی کو کرسمس پر 10 پاؤنڈ کا گفٹ کارڈ ملا تھا، تاہم کافی خریدنے پر رسید میں غیرمعمولی رقم درج تھی جو بظاہر دنیا کے امیر ترین افراد سے بھی زیادہ بنتی ہے۔
بعد ازاں کافی شاپ انتظامیہ نے وضاحت کی کہ یہ تکنیکی غلطی تھی اور اصل رقم ہی کاٹی گئی۔ صوفی نے واقعے کو دلچسپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس کا کوئی غلط فائدہ نہیں اٹھایا