
شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر شاہین شاہ آفریدی کو اپنی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا تاکہ ان کے اندر بھرپور ردِعمل اور فائٹنگ اسپرٹ پیدا ہو۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاہین ان کی ٹیم کا حصہ نہیں تھے، تاہم وہ جانتے تھے کہ نوجوان فاسٹ بولر کو کس طرح موٹیویٹ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر سخت مؤقف اختیار کیا تاکہ ان کی انا کو جھٹکا لگے اور وہ زیادہ جذبے کے ساتھ کم بیک کریں، اور نتیجہ ویسا ہی نکلا جیسا وہ چاہتے تھے