
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ پاک افغان سرحدی صورتحال کے تناظر میں جاری آپریشن ’غضب للحق‘ کے دوران اب تک 274 طالبان اہلکار ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ان کے مطابق پاکستانی فورسز نے طالبان رجیم کی 74 سے زائد پوسٹیں تباہ کیں جبکہ 18 چوکیاں اپنے کنٹرول میں لے لی ہیں۔ کارروائیوں میں دشمن کے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 21 اور 22 فروری کی درمیانی شب کی گئی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے سرحد کے 15 سیکٹرز میں 53 مقامات پر فائرنگ کی، تاہم پاکستانی افواج نے تمام حملے پسپا کر دیے۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پاک فوج کے 12 جوان شہید، 27 زخمی جبکہ ایک اہلکار لاپتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارروائیوں میں صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور عام شہریوں کو نقصان نہیں پہنچایا گیا