آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہوچکے: ایرانی میڈیا

2

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مبینہ حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے شہید ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے آیت اللہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں سپریم لیڈر کے کمپاؤنڈ پر 30 بم گرائے گئے، جہاں وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زیرِ زمین بنکر میں موجود تھے۔

اسرائیلی اور برطانوی میڈیا نے حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کے بعد خامنہ ای کی میت مل گئی، جبکہ امریکی حکام نے بھی کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر اور 5 سے 10 اعلیٰ رہنما اس کارروائی میں مارے گئے ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ