
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت ایرانی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
اتوار کو جاری بیان میں انہوں نے ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سربراہانِ مملکت اور حکومت کو نشانہ نہ بنانا ایک مسلمہ اصول ہے