
امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر غائبانہ نمازِ جنازہ کا اہتمام کیا جائے گا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نقصان صرف ایران نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی ملک کی قیادت کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے، جبکہ ایران میں رجیم چینج کی بات عالمی اصولوں کے منافی ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت ایران کی کھلے عام حمایت کرے