ایرانی رہبر کو ٹارگٹ کرنے کی سازش کیسے کی گئی؟

34

برطانوی اخبار Financial Times نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کے لیے تہران کے ٹریفک کیمروں کو ہیک کیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس نے کئی برسوں تک کیمروں کی ویڈیوز خفیہ طور پر تل ابیب منتقل کیں اور الگورتھمز کے ذریعے سیکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت، گاڑیوں کی پارکنگ اور معمولات کا تجزیہ کیا۔ پاستور اسٹریٹ پر سیکیورٹی انتظامات مسلسل نگرانی میں رہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور Central Intelligence Agency کو مبینہ طور پر خامنہ ای کی ملاقاتوں کے اوقات اور شرکا سے متعلق پیشگی معلومات حاصل تھیں۔ حملے کے وقت موبائل ٹاورز جزوی طور پر غیر فعال ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی کارروائی میں آیت اللہ خامنہ ای شہید ہو گئے  جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور اب ایران رہبر کی موت کا بدلہ لے رہا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ