کوئی مذاکرات نہیں رہبر کی شہادت کا بدلا طاقت کیساتھ لیا جائیگا: علی لاریجانی

34

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا ہے کہ حالیہ مسلح کشیدگی اور ایران پر تازہ ترین فضائی حملوں کے بعد تہران اب امریکا کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، ’’ہم امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔‘‘

علی لاریجانی نے تنبیہ کی تھی کہ امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ ’’اتنی طاقت کے ساتھ لیا جائے گا، جس کا پہلے کبھی سامنہ نہ کیا گیا ہو۔‘‘

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کہا تھا کہ وہ ایران کی نئی قیادت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ