
ایران کے صوبہ ہرمزگان کے شہر مناب میں واقع ’شجرہ طیبہ اسکول‘ پر مبینہ امریکی۔اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے 165 بچوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ سوگوار خاندان بڑی تعداد میں شریک ہوئے جبکہ شہر بھر میں فضا سوگوار رہی۔
صوبائی حکام کے مطابق 140 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ دیگر کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واقعے کو دل خراش قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے