نیٹو سے تربیت یافتہ کمانڈوز افغان طالبان نے ساتھ ملالئے

1

افغان طالبان نے پہلی بار سابق افغان اسپیشل فورسز اہلکاروں کو اپنی صفوں میں شامل کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ وہ کمانڈوز ہیں جو سابق افغان حکومت کے دور میں نیٹو کی تربیت یافتہ فورسز کا حصہ تھے۔

ذرائع کے مطابق طالبان حکومت کے قیام کے بعد ان اہلکاروں کو برطرف یا گرفتار کر دیا گیا تھا، تاہم حالیہ سرحدی کشیدگی اور جھڑپوں کے بعد اب ان تجربہ کار فوجیوں کو دوبارہ متحرک کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی مسلح افواج کے ساتھ جھڑپوں میں بھاری جانی نقصان اور روایتی جنگی حکمت عملی میں کمزوری سامنے آنے کے بعد طالبان قیادت نے سابق کمانڈوز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ