
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کو پوری دنیا کے لیے خدمت قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی کارروائیوں میں ایران کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔
فلوریڈا میں لاطینی امریکی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین روز میں ایران کی بحریہ کے 42 جہاز تباہ کیے گئے اور حملوں میں ایران کا فضائی مواصلاتی نظام بھی بڑے پیمانے پر متاثر ہوا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگ میں جانی نقصان ہوتا ہے تاہم کوشش ہے کہ اسے کم سے کم رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف یہ جنگ نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک خدمت ہے، جبکہ لاطینی امریکہ میں منشیات فروش گروپوں کے خلاف کارروائی کے لیے نیا فوجی اتحاد بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے