
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کسی صورت بھارت کی جانب سے افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی سازش یا مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا۔
انہوں نے بھارتی اور افغان نمائندوں کے بیانات کے جواب میں کہا کہ پاکستان نے ایسے شواہد پیش کیے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت دہشت گرد گروپوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے۔
پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت طویل عرصے سے افغانستان میں تخریب کاری میں ملوث رہا ہے، جبکہ پاکستان نے افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بھارت فوری طور پر افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کو ہوا دینے کی پالیسی ترک کرے