
وفاقی حکومت کی ہدایات پر موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر گاڑیوں کی حدِ رفتار کم کر دی گئی ہے۔ ترجمان سینٹرل ریجن موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق ایندھن کی بچت کے پیش نظر نئی رفتار کی حد نافذ کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے ملک بھر میں آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔
نئی حد کے مطابق موٹرویز پر کار اور ایل ٹی وی کی رفتار 120 کے بجائے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ پی ایس وی اور ایچ ٹی وی کی رفتار 110 سے کم کر کے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح قومی شاہراہوں پر کار اور ایل ٹی وی کی حدِ رفتار 100 سے کم کر کے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ پی ایس وی اور ایچ ٹی وی کے لیے 80 سے کم کر کے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق رفتار کم کرنے سے گاڑیوں کو ہوا کی مزاحمت کم درپیش ہوتی ہے جس سے انجن پر دباؤ کم پڑتا ہے اور ایندھن کی بچت ممکن ہوتی ہے۔ موٹروے پولیس نے ڈرائیورز سے نئی حدِ رفتار پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے