امریکی ڈرونز چوری

102

امریکی فوج نے چار جدید بغیر پائلٹ فوجی ڈرونز چوری ہونے کے معاملے میں ملزم کو پکڑنے کے لیے عوام سے مدد مانگ لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طیارے ریاست کینٹکی میں واقع ایک فوجی اڈے سے 21 سے 24 نومبر 2025 کے درمیان غائب ہوئے۔

امریکی فوج کے مطابق یہ بغیر پائلٹ طیارے نگرانی، جاسوسی اور فوجی کارروائیوں میں استعمال ہوتے ہیں اور ان کی قیمت لاکھوں ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ چار ماہ تک تلاش کے باوجود ملزمان کا سراغ نہ ملنے پر حکام نے مشتبہ شخص کی تصاویر سماجی ذرائع ابلاغ پر جاری کر دی ہیں۔

حکام نے چوروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کے لیے پانچ ہزار ڈالر انعام مقرر کیا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ