واشنگٹن میں ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کا مجسمہ لگا دیا گیا

4

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مجسمہ نصب کر دیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی یادگاری میدان میں نصب سنہری مجسمے میں دونوں کو مشہور فلم ٹائی ٹینک کے ایک معروف منظر کے انداز میں دکھایا گیا ہے اور ساتھ ایک بینر بھی آویزاں کیا گیا ہے جس پر لکھا ہے: “امریکہ کو دوبارہ محفوظ بناؤ”۔

رپورٹس کے مطابق اس مجسمے کا مقصد ٹرمپ اور ایپسٹین کے ماضی کے تعلقات کی طرف توجہ دلانا ہے۔ تاہم ٹرمپ اس سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ ان کا ایپسٹین سے برسوں پہلے اختلاف ہو گیا تھا اور وہ طویل عرصے سے اس سے رابطے میں نہیں تھے

مزید خبریں

آپ کی راۓ