
ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر سخت ردعمل دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کی ٹیم کا رواں سال ہونے والے عالمی کپ میں شرکت کرنا مناسب نہیں ہوگا۔
ایرانی ٹیم نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی کپ ایک تاریخی اور بین الاقوامی مقابلہ ہے اور اس کا انتظام کرنے والا عالمی ادارہ فیفاہے، نہ کہ کوئی ایک ملک۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران کی قومی ٹیم نے اپنی مضبوط کارکردگی اور مسلسل فیصلہ کن کامیابیوں کے ذریعے اس بڑے مقابلے کے لیے ابتدائی طور پر کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں جگہ بنائی ہے۔
ایرانی ٹیم نے مزید کہا کہ یقیناً کوئی بھی ایران کی قومی ٹیم کو عالمی کپ سے باہر نہیں کر سکتا۔ البتہ اگر کسی ملک کو نکالا جا سکتا ہے تو وہ وہی ہو سکتا ہے جو صرف میزبان ہونے کا دعویٰ کرے مگر عالمی مقابلوں میں شریک ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو