
اقوامِ متحدہ کے تحقیقاتی ادارے نے ایران میں پرائمری اسکول پر مبینہ میزائل حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جنیوا میں فیکٹ فائنڈنگ مشن کے رکن میکس ڈو پلیسس کے مطابق تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسکول پر دو میزائل حملوں میں 170 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ غیر ملکی رپورٹ کے مطابق امریکی تفتیش کار اس امکان کا جائزہ لے رہے ہیں کہ حملہ امریکی افواج نے کیا ہو، تاہم حتمی نتیجہ ابھی سامنے نہیں آیا۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق ہلاکتوں کے شواہد قابلِ اعتماد ہیں اور واقعے کی مکمل اور غیر جانبدار تحقیقات ضروری ہے