چاند کیوں نظر ناں آیا؟ تیس روزے ہونگے عید ہفتہ کو

2

اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کی عمارت میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے۔

اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا کہ شوال کے چاند کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی، اس لیے رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوں گے اور عیدالفطر ہفتے کے روز منائی جائے گی۔

دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی چاند نظر نہیں آیا، جہاں عیدالفطر جمعہ 20 مارچ کو منائی جائے گی، جبکہ بنگلادیش اور ملائیشیا سے بھی چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ